ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سوڈان میں روسی سفیر سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے

سوڈان میں روسی سفیر سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے

Thu, 24 Aug 2017 19:07:48  SO Admin   S.O. News Service

خرطوم،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوڈان میں تعینات روسی سفیر مِرگایاس شیرِنسکی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ شیرِنسکی کی لاش خرطوم میں ان کے گھر کے سوئمنگ پول میں ملی۔ خرطوم پولیس کے ترجمان کے مطابق روسی سفیر بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے انتقال کی وجہ بہت زیادہ بلڈ پریشر ہی بنا۔ سوڈانی حکومت نے ان کی موت پر ماسکو حکومت سے اظہار افسوس کیا ہے۔


Share: